19 March 2013

سفیدی اور بیسن کا آملیٹ Safedi Besan Omelette (Chickpea Flour Omelette)


  • AJZA
  • انڈے کی سفیدی دو عدد
  • بیسن ایک کھانے کا چمچ
  • ہری پیاز کے پتے دو کھانے کے چمچ
  • باریک کٹی ہری مرچ دو عدد
  • ہرا دھنیا تھوڑا سا
  • کُٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • تازہ دودھ دو کھانے کے چمچ
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • TARKEEB
  • انڈے کی سفیدی میں بیسن اور تازہ دودھ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • پھر فرائنگ پین کو گرم کریں اور اس پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر تیار کی ہوئی سفیدی پھیلا کر ڈالیں۔
  • اب اس پر باریک کٹی ہری مرچ، تھوڑا سا ہرا دھنیا، ہری پیاز کے پتے اور کُٹی کالی مرچ پھیلا کر ڈال دیں۔
  • پھر اسے دونوں طرف سے اُٹھا کر ایک رول کی شکل بنائیں اور پھر اتار لیں۔ آخر میں اسے براؤن بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔
  • No comments:

    Post a Comment

    Welcome to Message Zone